سعودی عرب میں کوئی بھی کمپنی غیرملکی محنت کش کا پاسپورٹ اسکی مرضی کیخلاف اپنے پاس نہیں رکھ سکے گی

خلاف ورزی کی صورت میں کمپنی کو 2000 ریال فی کارکن جرمانہ کی سزا کا فیصلہ،دوبارہ خلاف ورزی پر دوگنا جرمانہ ہوگا

جمعہ 27 جنوری 2017 17:06

سعودی عرب میں کوئی بھی کمپنی غیرملکی محنت کش کا پاسپورٹ اسکی مرضی کیخلاف ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) سعودی وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود نے غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کا اعلان کر دیا ۔ وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامئے کے مطابق کسی بھی کمپنی کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ کسی غیرملکی محنت کش کی مرضی کے خلاف اس کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکے۔

(جاری ہے)

وزارت برائے محنت کش اور سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابلخیل بتایا کہ کسی بھی غیرملکی محنت کش کا پاسپورٹ اس کی مرضی کے خلاف اپنے پاس رکھنے پر کمپنی کے مالک کو 2000 ریال فی کارکن جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

ابلخیل کے مطابق اگر کوئی بھی کمپنی ایسا کرنے میں ملوث پائی گئی تو اسے ایک مہینے کے اندر اندر اپنے معاملات کو درست کرنا ہو گا۔ اگر جرمانے کے بعد بھی قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔