Live Updates

نواز شریف کا سیاسی حریف ہوں،پرویز خٹک کا شہباز شریف سے کوئی مقابلہ نہیں،عمران خان

پرویز خٹک نمبر ون وزیراعلیٰ ہیں ، خیبر پختونخوا پولیس اور تعلیمی نظام رول ماڈل ہے ، کھیلوں کے میدان بنا کر نوجوانوں کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میںنواز شریف کا سیاسی حریف ہوں ، پرویز خٹک اور شہباز شریف میں کوئی مقابلہ نہیں ، پرویز خٹک نمبر ون وزیراعلیٰ ہیں ، خیبر پختونخوا پولیس اور تعلیمی نظام رول ماڈل ہے ، کھیلوں کے میدان بنا کر نوجوانوں کے ساتھ نیا پاکستان بنائیں گے ، وہ ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زندگی مقابلے کا نام ہے جس کے لئے مقابلہ کرنا سیکھنا اور ذہنی تربیت ضروری ہے کیونکہ آپ جس بھی فیلڈ میں ہوتے ہیں اس میں مقابلہ کرتے ہیں اور زندگی کے میدان سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے کیونکہ اس نے انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے جیبیں بھرنے کے لئے سڑکیں بنائیں اور ملکی دولت لوٹنے میں لگے رہے لیکن ہم نے ان کو شکست دیکر نشان عبرت بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصل ترقی سڑکوں پر خرچ رنے سے نہیں بلکہ انسانوں پر خرچ کرنے سے آتی ہے لیکن یہاں سڑکوں پر پیسہ خرچ کرکے انسانوں کو موت کی گھاٹ اتار ا جارہا ہے بے چارے پاکستانی فاقوں سے مر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا تک نہیں ہے دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانیوں کو موقع ملتا ہے وہ بہت ترقی کرتے ہیں پاکستانیوں میں قابلیت ہے لیکن ان کو مواقع نہیں دیئے جاتے تحریک انصاف نوجوانوں کو مواقع دیکر اور ان کی صلاحتیں نکھار کر نیا پاکستان بنائے گی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ 18 سال کی عمر میں انگلینڈ نہ جاتے اور وہاں کرکٹ نہ سیکھتے، تو وہ کبھی بھی اچھے کرکٹر نہ بن پاتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں شاید پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا موقع نہ ملتا، انہیں یہ موقع انگلینڈ میں ملا۔ عمران خان کے مطابق انگلینڈ میں نہ صرف انہیں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا بلکہ دنیا کی اچھی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی ملا، جس وجہ سے وہ آگے بڑھے۔ان کے مطابق پاکستان میں کھیل اور تعلیم کو اہمیت نہیں دی جاتی، کھیل بہت سی برائیوں سے روکتا اور صحت بہتر کرتا ہے، جب کہ تعلیم ذہنی مقابلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جب کہ ملک کی60 فیصد آبادی 20 سال کی عمرکے اردگرد یا اس سے کم عمر کے لوگوں پر مشتمل ہے، جو کھیلوں سے دور ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی آبادیبمشکل 50 لاکھ ہے، مگر وہاں پاکستان سے زیادہ کھیلوں کے میدان ہیں، جب کہ پاکستان کی 20 کروڑ آبادی کے باوجود کھیلوں کے میدانوں کا فقدان ہے، ان کے مطابق آسٹریلیا کے ہر چھوٹے سے چھوٹے محلے میں بھی کھیل کا میدان ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جب وہ کتاب لکھ رہے تھے تو وہ پہلی مرتبہ قبائلی علاقوں کے دورے پر گئے، جہاں انہیں دیکھ کر قبائلی بچوں نے پہلی بار کرکٹ کھیلی۔عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے میدان بنانا چاہتے ہیں، جب کہ وہ اس بات کے بھی حامی ہیں کہ ملک میں کھلاڑیوں کوبیرون ملک کے معیار کے مطابق سہولتیں دی جانی چاہیے۔ پرویز خٹک انسانوں کی خدمت اور اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات