کمالیہ, ایل پی جی کمالیہ یونین کی دوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال جاری

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:48

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) ایل پی جی کمالیہ یونین کی دوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال جاری۔ گذشتہ روز ایل پی جی کمالیہ یونین نے انتظامیہ کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی جو کہ دوسرے روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کمالیہ یونین کے صدر محمد عرفان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس کے لیے لائسنس جاری کیے جائیں ۔پولیس کی مکمل طور پر اس میں مداخلت کو ختم کیا گیا ہے ہم اس حوالہ سے چیرمین میونسپل کمیٹی کمالیہ ملک محمد شریف اور آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :