ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پید انہیں ہوتا ، پاکستان کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام ہمیشہ بھیانک ہوا ، ہم سب نبی آخری الزماں کے غلام ہیں، پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے،پاکستان مسلم امہ کی امامت کرے گا

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:27

ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پید انہیں ہوتا ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم سب نبی آخری الزمان کے غلام ہیں،یہ ہو نہیں سکتا کہ ناموس رسالت کے قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کی جائے،ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے ،یہ ملک خدا کی امانت ہے اس سے جس نے بھی غداری کی اس کا انجام بھیانک ہوا۔وہ ہفتہ کویہاں گولڑہ شریف میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ پیر مہر علی شاہ نے ختم نبوت کو ثابت کرکے دکھایا،حضرت محمدﷺپر خدا اور اس کے فرشتے بھی درود بھیجتے ہیں اور ہم سب نبی آخری الزماں کے غلام ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ناموس رسالت کے قانون میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا،ملک سے جس نے بھی غداری کی ان کاانجام بھیانک ہوا،یہ ملک خدا اور اس کے رسولﷺکی امانت ہے،حضورﷺفرماتے تھے کہ اس خطے کی طرف سے مجھے ٹھنڈی ہوا آتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سے غداری کرنے والے ذلیل اور رسوا ہوئے،پاکستان کو دولخت کرنے والوں کا بھی بھیانک انجام ہوا،ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خدا نے پاکستان کو ایٹمی قوت کسی مقصد کیلئے بنایا ہے،میرا ایمان ہے کہ پاکستان مسلم امہ کی امامت کرے گا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :