پروین شاکر ٹرسٹ اور بک کونسل کے باہمی اشتراک سے پروین شاکر کے شعری مجموعے ’’ خوشبو‘‘ کی 39ویں سالگرہ کا انعقاد

اتوار 29 جنوری 2017 13:40

اسلام آباد ۔ 29 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) پروین شاکر ٹرسٹ اور بک کونسل کے باہمی اشتراک سے پروین شاکر کے شعری مجموعے ’’ خوشبو‘‘ کی 39ویں سالگرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو اس سلسلے میں یہاں مقامی ہوٹل میں اردو شاعری میلہ 2017ء کے موقع پر پروین شاکر کی اردو ادب کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ادبی میلہ منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروین شاکر ٹرسٹ کی چیئر پرسن پروین قادر آغا نے کہا کہ ٹرسٹ نے ایک نئی روایت کا آغاز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ کتابوں کی عمر طویل جبکہ کچھ کتب کی عمر قلیل ہوتی ہے اور ایک اچھی کتاب کی عمر ہمیشہ لمبی ہوتی ہے ۔ خوشبو شائع ہوئے 39سال ہو چکے ہیں اور آج اس کی سالگرہ کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب بھی پروین شاکر کی ادبی خدمات کی قدر کرتے ہیں ۔ اس موقع پر اردو ادب کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے معروف شاعروں اور ادیبوں کو پروین شاکر ٹرسٹ کی جانب سے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جبکہ سالگرہ کی تقریب معروف گلو کاروں نے نامور شاعروں کا کلام پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :