اسلام آباد، اردو شاعری میلہ،پروین شاکر کے شعری مجموعہ’’خوشبو‘‘ کی 39سالگرہ منائی گئی

آئیے شاعری کے باغ سے کچھ سدا بہار پھول چننے چلتے ہیں کے موضوع پر نشستیں ، صوفی شعر کا کلام دل دیریا سمندروں ڈونگے،مائے نی میں کنوں آکھاں سروں کے ساتھ گایا گیا،شاعری کی بہترین کتابوں کے مصنفین کو ایوارڈزسے نوازاگیا

اتوار 29 جنوری 2017 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں اتوار کو اردو شاعری میلہ 2017میں پاکستان کی معروف شاعرہ پروین شاکر کے شعری مجموعہ’’خوشبو‘‘ کی 39سالگرہ منائی گئی،آئیے شاعری کے باغ سے کچھ سدا بہار پھول چننے چلتے ہیں کے موضوع پر نشستیں ہوئیں، صوفی شعراء کا کلام دل دیریا سمندروں ڈونگے،مائے نی میں کنوں آکھاں سروں کے ساتھ گایا گیا،شاعری کی بہترین کتابوں کے مصنفین کوتقسیم عکس خوشبو ایوارڈزدیئے گئے،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اردو شاعری میلے کا افتتاح کیا،چیئرپرسن پروین شاکر ٹرسٹ پروین قادر آغا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،اسلام آباد کے صحافی و ممتاز شاعر خورشید ربانی کو بھی پروین شاکر ٹرسٹ ممبر ز چوائس ایوارڈز سے نوازگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فنکاروںنے میلے میں شاہ حسین،فیض احمد فیض،منیر نیازی،پروین شاکر کا کلام پڑھ کر میلے کو چارچاند لگادیا،یہ میلہ پروین شاکر ٹرسٹ کے تحت ہوا اور پروین شاکر کے کلام کو ایک فنکارخاتون نے انتہائی ترنم سے پڑھا جسے میلے میں انتہائی داد ملی،گورنمنٹ گرلز کالج فیصل آباد کی ایک طالبہ شمیم اختر کو امتحان میں ٹاپ کرنے پر پروین شاکر گولڈ میڈل سے نوازاگیا،میلہ دن بھر جاری رہا ملک بھر سے شعراء ادیب شریک ہوئے،عصر حاضر کا شعری منظر نامہ،آئو غزل کی نائو میں پیارکی جھیل میں اتریں،پروین شاکر ٹرسٹ کے دوشعری مجموعے،نوائے رومی،نظم کا ہاتھ تھام کو تمہارے لیے راستہ بناتی ہے،آئیے شاعری کے باغ سے کچھ سدا بہار پھول چننے چلتے ہیں،دل کے خفیہ مواصلاتی نظام کا مینول،امیر جمع ہیں احباب حال دل کہہ لو،پھر موج ہوا پیچاں،خوشبو سے دوستی کاآغاز مختلف دوستوں کی زبانی کے حوالے سے دس نشستیں منعقد ہوئیں،میلے میں خوشبو کی سالگرہ کے حوالے سے شمعیں روشن کی گئیں،کیک کاٹا گیا اور پروین شاکر کا کلام سروں کی سنگ کے ساتھ گایا گیا۔

اس میلے میں صوفی شعراء کا کلام دل دیریا سمندروں ڈونگے،مائے نی مائے میں کنوں آکھاں سروں کے ساتھ گایا گیا،ان فنکاروں میں اظہر جعفری،مبینہ اکبر شامل ہیں۔…(خ م+اع)

متعلقہ عنوان :