Live Updates

پانامہ کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے‘وزیراعظم جس دن سچ بولیں گے ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا‘ساہیوال میں کوئلے کا پاورپلانٹ لگانا یہاں کے عوام سے غداری ہے‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

اتوار 29 جنوری 2017 17:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے،وزیراعظم جس دن سچ بولیں گے،ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، ساہیوال میں کوئلے کا پاورپلانٹ لگانا یہاں کے عوام سے غداری ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساہیوال میں کوئلے کا پاورپلانٹ لگانا یہاں کے عوام سے غداری ہے،پاورپلانٹ سے بچے بیمارہوجائیں گے،ماحولیاتی آلودگی سے یہاں کے بچے اپاہج پیدا ہوں گے،نوازشریف نے پاکستان کو لوٹا۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ کیسپاکستان کی زندگی اور موت کی جنگ ہے،نوازشریف کے فلیٹس پکڑے جاتے ہیں توالثانی گروپ آجاتاہے،پورٹ قاسم پر ایل این جی کا منصوبہ حکمرانوں کا ہے،تھر کا کوئلہ پاکستان میں استعمال نہیں ہوگا،وزیراعظم جس دن سچ بولیں گے،ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ مودی ہمارا پانی اور ٹرمپ ویزہ بند کر رہا ہے،وزیراعظم کو ڈیووس میں برف اور پہاڑ دیکھنے کا بہت شوق ہے،ڈیووس میں کسی بڑے لیڈر نے نوازشریف کو گھاس نہیں ڈالی۔…(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات