وسیم ساجد ی کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات ،قومی معاملات پر تبادلہ خیال

اتحاد امت کو فروغ دیا جائے، علما عوام شرپسند عناصر کوبے نقاب کریں، ساجدنقوی لورز کونسل کے چیئرمین کی گفتگو

اتوار 29 جنوری 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء) ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین وسیم ساجد ی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اورقومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اسلامی تحریک کے رہنما سکندر عباس گیلانی کے والد کی تعزیت کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وسیم ساجد ی نے کہا کہ قائد محبوب کی پالیسیوں سے پاکستان میں فرقہ واریت دم توڑ چکی ہے ، شیعہ سنی اتحادکے عملی مظاہرے سے استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان کو شام بنانے کے خواب دیکھنے والے اپنی سیاسی موت آپ مرگئے ہیں، انہیں کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ملکی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کے لئے ضروری ہے کہ اتحاد امت کو فروغ دیا جائے۔ شرپسند عناصر کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں ، علما اور عوام کوانہیں بے نقاب کرنا چاہیے۔ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق حکمرانی ملنا چاہیے، پاکستان کے حکمرانوں نے محب وطن عوام کو نظر انداز کرنے کی قابل مذمت پالیسیاں جاری رکھیں ،ا ب انہیں ختم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :