استونیا کے شہریوں کی چینی جشن بہاراں میں گہری دلچسپی

خصوصی تقریب میں ڈریگن ، شیر کا رقص اور روایتی موسیقی پیش کی گئی

پیر 30 جنوری 2017 14:41

تالن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) استونیا کے شہری چین کے ثقافتی شو جن میں ڈریگن اور شیر کا رقص کا پروگرام بھی شامل تھا دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ، یہ پروگرام چین کے نئے قمری سال کے موقع پر پیش کیا گیا تھا ، اس موقع پر روایتی موسیقی کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ، خصوصی تقریب استونیا کے آزادی چوک پر منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تالن شہر کے قائمقام میئر تاوی آس نے چینی فنکاروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس میں وہ تمام ثقافتی خوبیاں موجودہیں جو روسٹر (پالتو مر غ)کے سال میں پائی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ استونیا کے لوگ چینی ثقافتی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ثقافتی تبادلے اور مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے ، استونیا میں چینی سفیر پوزی نے مسلسل آٹھویں سال چین کے نئے سال کی تقریبات کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے چین اور استونیا کے عوام کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کو بہتر طورپر سمجھ سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :