فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں 5 روزہ اردو تربیتی ورکشاپ کا آغاز

پیر 30 جنوری 2017 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں 5 روزہ اردو تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مقتدرہ قومی زبان افتخار عارف مہمان خصوصی تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنر ل راولپنڈی نازیہ پرویز سدھن , وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر بھی موجود تھیںافتخار عارف نے اس موقع پر کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور اس کا قومی تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہمیشہ ہر سطح پر کوششیں کرنی چاہیں اس حوالے سے فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا ڈاکٹر پروفیسر ثمینہ امین قادر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نفاذ اردو کے لئے ہدایات پر پانچ روزہ اردو ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے انہو ںنے اردو تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلے میں پروفیسر فرحت جبین اور مسز زینت حبیب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سٹاف ممبران اس سہولت سے بھرپور استفادہ کریں ۔