گورنر سندھ بنائے جانے پر اسد عمر نے مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اب خوشی ہے کہ نجکاری کمیشن کی قائمہ کمیٹی میں مزید میری مخالفت نہیں کرنا پڑے گی: زبیر عمر

muhammad ali محمد علی پیر 30 جنوری 2017 20:44

گورنر سندھ بنائے جانے پر اسد عمر نے مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری2017ء) زبیر عمر کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے انہیں گورنر سندھ بننے پر مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے زبیر عمر کو گورنر سندھ بنائے جانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ بنائے جانے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے بھائی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی مبارکباد دی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ انہیں اب بہت خوشی ہے کہ نجکاری کمیشن کی قائمہ کمیٹی میں مزید میری مخالفت نہیں کرنا پڑے گی۔