ترک امدادی بحری جہاز لیڈی لیلیٰ غزہ پہنچ گیا

منگل 31 جنوری 2017 12:04

ترک امدادی بحری جہاز لیڈی لیلیٰ غزہ پہنچ گیا
غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) ترکی کی طرف سے لیڈی لیلیٰ نامی امدادی بحری جہاز غزہ پہنچ گیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت میں لیڈی لیلیٰ اور ایکلپس نامی بحری جہازوں کی مدد سے بھیجے گئے امدادی ملبوسات کی غزہ کی پٹی میں تقسیم جاری ہے۔غزہ کی وزارت سماجی امور کی طرف سے مکّہ امدادی سوسائٹی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ترکی کی طرف سے چند ماہ قبل بھیجے گئے ملبوسات کو 40 ضرورت مند خاندانوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ملبوسات کی مارکیٹ سسٹم کی شکل میں نمائش کی گئی ہے اور غزہ کے شہری ان میں سے ضرورت کی چیزوں کو منتخب کر رہے ہیں۔وزارت سماجی امور کے مشیر یوسف ابراہیم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے جو کپڑے بھیجے گئے ہیں ان کی تقسیم کا کام جاری ہے اور اس وقت تک ترکی نے جو امدادی سامان بھیجا ہے اس سے استفادہ کرنے والے فلسطینی کنبوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی کی طرف سے بھیجے گئے کھلونے اس وقت تک علاقے کی 680 نرسریوں اور 70 ڈے کئیر سینٹرز میں تقسیم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ امدادی جہاز میں چاول، چینی اور آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ملبوسات، جوتوں اور بچوں کے لئے کھلونوں پر مشتمل تقریباً 11 ہزار ٹن امدادی سامان موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :