مولانا رومی کی تعلیمات کو اسلام فوبیا کے خلاف مثال بنایا جائے،منیجر قونیا انجمن برائے ترک صوفی موسیقی

منگل 31 جنوری 2017 12:34

مولانا رومی کی تعلیمات کو اسلام فوبیا کے خلاف مثال بنایا جائے،منیجر ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) قونیا انجمن برائے ترک صوفی موسیقی کے منیجر فخری اوز چاکل نے کہا ہے کہ مولانا جلال الدین رومی کی تعلیمات کو اسلام فوبیا کے خلاف مثال بنایا جائے۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فخری اوز چاکل کا کہنا ہے کہ جلال الدین رومی نے صدیوں قبل موجودہ حالات کا اندازہ کر لیا تھا کہ دنیا میں افراتفری اور جنگوں کاماحول آپ کے شہکاروںکے ذریعے دور ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو برا دکھانے کی مہم زور پکڑ چکی ہے جنہیں قبول کرنا نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام خوف کھانے والا ایک مذہب نہیں ہے بلکہ یہ امن وامان ، صراط مستقیم اور بھائی چارے کا پرچار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام فوبیا کے خلاف ہمیں جلال الدین رومی کے طرز زندگی اور ان کی تعلیمات کی مثالیں پیش کرنی چاہییں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ کے پیغامات کی بنیادوں میں قرآن کریم اور سنت ِ نبوی کی جھلک دکھائی دیتی ہے ، آپ نے 800 برس قبل عصر حاضر کے لیے یہ پیغامات بھیجے ہیں جن کی روشنی نہ صرف مسلم اٴْمہ کے لیے ہے بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مثنوی ، قرآنِ کریم کا نچوڑ ہے، مولانا نے مثنوی، دیوان ِ قبر ، 'فہی ماہ فہی،مکتوبات اور مجلس ِ شب فن پاروں میں ادب ، اخلاق اور صراطِ مستقیم کی نصائح کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :