بحیرہ احمر میںیمنی باغیوں کا سمندری حملہ، 2 سعودی شہری جاں بحق

منگل 31 جنوری 2017 13:46

بحیرہ احمر میںیمنی باغیوں کا سمندری حملہ، 2 سعودی شہری جاں بحق
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے ایک حملے میں 2سعودی سیلر جاں بحق ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر میں ایران نواز شیعہ حوثی باغیوں کے ایک حملے میں 2سعودی سیلر جاں بحق ہو گئے۔ یمن میں گزشتہ دو برس سے جاری جنگی تنازعے میں کسی سمندری جھڑپ کے واقعات کم ہی دیکھے گیے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ سعودی کشتی رانوں کی یہ ہلاکتیں یمنی ساحلی علاقے حدیدہ کے مغرب میں سمندری گشت کے دوران ہوئیں۔

کہا گیا ہے کہ باغیوں کی ایک کشتی سے کیے گئے حملے بعد ایک سعودی جنگی جہاز نے حوثی باغیوں کی کشتیوں کے خلاف کارروائی کی، جس دوران ایک کشتی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سعودی قیادت میں اتحادی فورسز مارچ 2015 سے ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں کر رہی ہیں۔