بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی 84ڈالر مہنگی،قیمت 471ڈالرمیٹرک ٹن سے بڑھ کر 555ڈالر میٹرک ٹن ہو گئی

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، گھریلو سلنڈر 100 روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگا ہو گیا وزیر پٹرولیم شاہد خاکان عباسی سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی ملاقات ، امپورٹ کیلئے فیزیبل پالیسی بنانے کی تجویز

منگل 31 جنوری 2017 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 100روپے اور کمرشل سلنڈر 400روپے مہنگا ہو گیا ۔بین القوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 84ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہونیکی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 84ڈالر فی ٹن اضافہ کے بعد قیمت 471 ڈالر سے بڑھ کر555 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے سردیوں میں ایل پی جی کی قیمت کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں سال 2016میں 532918 میٹرک ٹن سے زائد ایل پی جی درامد کی گئی اور یہ مقدارسال2017 میں بڑے گی۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار ایل پی جی کی امپورٹ پر ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے وزیر پٹرولیم شاہد خاکان عباسی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امپورٹ کیلئے فیزیبل پالیسی بنانے کی تجویز دی۔عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ SSGCاور EVTL ٹرمینل پر لگے چارجز انٹرنیشنل ریٹ کے مطابق کئے جائیں اور ٹیکس میں چھوٹ دی جائے تو قیمت کم ہو سکتی ہے۔کیونکہ قیمت کا دارومدار امپورٹ پر ہے تو میری وزیراعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم سے درخواست ہے کہ ایل پی جی امپورٹ پر واضع پالیسی بنائی جائے۔

کراچی 100روپے فی کلو،1150روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 105روپے فی کلو1210روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر120روپے فی کلو، 1390روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور125روپے فی کلو1450روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،130روپے کلو،1510روپے گھریلو سلنڈر میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :