پاکستانی روپے کے مقابلے دیگر ملکوں کی کرنسیاں مضبوط

امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 20 پیسے، 6 پیسے، 5 پیسے، 37 پیسے اور 82 پیسے کا اضافہ ہوگیا

منگل 31 جنوری 2017 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا۔ امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 20 پیسے، 6 پیسے، 5 پیسے، 37 پیسے اور 82 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.85 روپے سے بڑھ کر 106.05 روپے اور قیمت خرید 103.34 روپے سے بڑھ کر 103.54 روپے ہوگئی۔

اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.08 روپے سے بڑھ کر 28.14 روپے اور قیمت خرید 26.43 روپے سے بڑھ کر 26.48 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.82 روپے سے بڑھ کر 28.87 روپے اور قیمت خرید 26.42 روپے سے بڑھ کر 26.47 روپے پر بند ہوئی۔یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 133.04 روپے سے بڑھ کر 133.41 روپے اور قیمت خرید 129.89 روپے سے بڑھ کر 130.25 روپے رہی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 113 روپے سے بڑھ کر 113.82 روپے اور قیمت خرید 110.33 روپے سے بڑھ کر 111.13 روپے پر جاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :