وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل ،حمزہ شہباز نے عیادت کی

منگل 31 جنوری 2017 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی مصروفیات کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے سے اتفاق ہسپتال میں داخل ہوگئے۔حمزہ شہبازشریف نے بھی ہسپتال پہنچ کر عیادت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی پارٹی سیکرٹری میں مصروفیات کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اتفاق ہسپتال میں داخل کروایا گیا جس پر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلڈپریشر ہائی ہونے کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوئی تمام ترٹیسٹ ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے ہسپتال میں بیڈریسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر ایم این اے حمزہ شہبازشریف بھی منشاء اللہ بٹ کی طبیعت خراب کا سن کر اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر اتفاق ہسپتال پہنچ گئے اور منشاء اللہ بٹ سے ملاقات کی ان کی طبیعت کا حال جانا اور خیال رکھنے کی تاکید کی

متعلقہ عنوان :