انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے،راجہ شوکت عزیز بھٹی

منگل 31 جنوری 2017 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور قیام امن کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، اسی طرح پنجاب میں جدید نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور نالج پارک کے منصوبے کی تکمیل سے تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارمینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اراضی اورفرد ملکیت کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیاگیا ہے جس سے عوام کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول آسان بنادیاگیاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کیاگیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ لاہور میں پاکستان کی پبلک سیکٹر میں پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یورنیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ G@ک*@ک*@ک*D}}*9ص* ئ*E،K'لله*ژ*'۵ز*'pق*'۹-']SSژ*& (f ~a~@'dh~a@~`$@A․ ․ ی* !ق*1*ذ* `