Live Updates

عمران خان کے جھوٹے الزامات کا جواب دینا اور قوم کو سچ بتانا ہمارا فرض ہے،پاناما کیس جوں جوں آگے بڑھتا جا رہا ہے عمران خان کی یادداشت جواب دیتی جا رہی ہے، کیس کا فیصلہ آنے تک عمران خان ذہنی طور پر لاعلاج ہو جائیں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین سڑک کے اس جانب الیکشن کمیشن میں استثنیٰ مانگ رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف استحقاق کا حق ہونے کے باوجود تین نسلوں کا حساب دے دہے ہیں، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوں گے کیونکہ وہ 2018ء کے انتخابات میں ان الزامات کو لے کر عوام کی عدالت میں نہیں جانا چاہتے

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 31 جنوری 2017 20:26

عمران خان کے جھوٹے الزامات کا جواب دینا اور قوم کو سچ بتانا ہمارا فرض ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے الزامات کا جواب دینا اور قوم کو سچ بتانا ہمارا فرض ہے،پاناما کیس جوں جوں آگے بڑھتا جا رہا ہے، عمران خان کی یادداشت جواب دیتی جا رہی ہے،کیس کا فیصلہ آنے تک عمران خان ذہنی طور پر لاعلاج ہو جائیں گے، عمران خان اور جہانگیر ترین سڑک کی اس جانب الیکشن کمیشن میں استثنیٰ مانگ رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف استحقاق کا حق ہونے کے باوجود تین نسلوں کا حساب دے دہے ہیں، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوں گے کیونکہ وہ 2018ء کے انتخابات میں ان الزامات کو لے کر عوام کی عدالت میں نہیں جانا چاہتے، عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ سے عوام کو باخبر کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف یا ان کے کسی وکیل نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنا ہوتا تو یہ حق ان کو حاصل تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس کیس کو قانونی انداز میں چلانے پر یقین رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے عدالت میں اس کیس کو چلانے کیلئے درخواست دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ شریف فیملی کے تین وکیل عدالت میں دلائل پیش کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کے تیسرے وکیل نے عدالت میں فلیٹس کی ملکیت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس جوں جوں آگے بڑھتا جا رہا ہے، عمران خان کی یادداشت جواب دیتی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں استثنیٰ مانگ رہے ہیں اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے استحقاق کا حق رکھتے ہوئے استحقاق حاصل نہیں کیا۔

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے سرخرو ہوں گے کیونکہ 2018ء کے انتخابات میں ان الزامات کو لے کر عوام کی عدالت میں نہیں جانا چاہتے اور وہ اپنے ووٹروں کے ذہنوں میں کوئی شبہ نہیں چھوڑنا چاہتے اور اسی لئے وہ اپنی تین نسلوں کا حساب سپریم کورٹ میں دے رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے کو تیار نہیں اس کے برعکس عمران خان کو یہ بات تسلیم کر لینی چاہیئے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے استثنیٰ حاصل کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کر رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلے صحت عامہ کے پروگرام کا آغاز ہی خیبرپختونخوا سے کیا ہے اور اب ملک بھر میں بلاتفریق اس پروگرام کا اجراء کیا جا رہا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم سے صحت اور تعلیمی شعبے کی بہتری،لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات کا وعدہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد ہو رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کابینہ کے اراکین پر بدعنوانی کے الزامات لگے اور وہ بے نقاب ہوئے تو اس کیلئے احتساب کے دفتر پر تالا لگا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ استحقاق کا حق رکھنے کے باوجود وزیراعظم احتساب دے رہے ہیں اور عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے والے ثبوت بھی پیش کر رہے ہیں، یہ اقدامات عمران خان کے ذہن پر اثرانداز ہو رہے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک عمران خان ذہنی طور پر لاعلاج ہو جائیں گے۔ انہوں نے عمران خان کو مل بیٹھ کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر بیٹھیں اور سی پیک سمیت دیگر اہم قومی معاملات پر بات کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات