بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل کمیٹی کے اراکین کی پارٹی قائد اختر مینگل سے ملاقات ‘5مارچ کے جلسہ سے متعلق تبادلہ خیال

منگل 31 جنوری 2017 23:05

ڈیرہ اللہ یا ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل کمیٹی کے رکن میر عبدالغفور مینگل سے سابق ضلعی صدر احسان کھوسہ سابق ضلعی جنرل سیکریٹری دلشاد احمد کھوسہ سابق سٹی صدر مراد بلوچ کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے ملاقات کی ملاقات میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے پانچ مارچ کو ہونے والے جلسہ عام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران میر عبدالغفور مینگل کا کہنا تھا کہ پانچ مارچ کا جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے پارٹی کارکنان اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کریں گے اور یہ جلسہ تاریخ ساز ثابت ہو گا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لیں ان کا کہنا تھا کہ بی این پی اپنے اصولی موقف کی بدولت عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے جس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اس موقع پر سابق ضلعی قیادت نے رابطہ مہم کے حوالے سے ٹیموں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔