ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے، 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں، پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 1 فروری 2017 13:59

ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے، 8 ہزار 133 مریض زیر ..
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے اور 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ اس وقت ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17 ہزار 224 ہے جبکہ 8 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں۔

اس حوالے سے آگاہی مہم دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد خون لگایا جاتا ہے۔ شاہدہ رحمانی نے بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے دو مریض بچوں کو ایڈز زدہ خون لگانے کی خبریں اخبارات میں آئی ہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ سنجیدہ اور تشویشناک مسئلہ ہے، اس بارے میں معلومات لے کر جمعرات کو آگاہ کیا جائے۔