قبائلی عوام کی رائے کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لایا جائے، امیر حیدر ہوتی

بدھ 1 فروری 2017 15:04

قبائلی عوام کی رائے کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لایا جائے، امیر ..
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی رائے کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں لایا جائے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کے کسی مسئلہ پر خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ قبائلی عوام کے مفاد کی ہمیشہ بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لئے خصوصی ترقیاتی بجٹ دیا جائے تاکہ فاٹا کی پسماندگی ختم کی جاسکے۔ فاٹا میں اصلاحات کے عمل کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے کسی کی مخالفت کی وجہ سے فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو روکا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ فاٹا کی عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فاٹا کو قومی دھارے میں لایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان اور دنیا بھر میں دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :