پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ نے بند گلی کو کھول دیا ‘ دیوار چین بھی اب پانامہ کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتی‘ڈاکٹر بابر اعوان

نیوز لیک والے مسئلے پر مٹی ڈالی گئی تو سب کے چہرے پر مٹی پڑے گی حکمرانوں کو اس کا حساب اور جواب دینا ہی پڑ یگا لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 فروری 2017 16:24

پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ نے بند گلی کو کھول دیا ‘ دیوار چین بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) سینئر قانون دان اور سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ نے بند گلی کو کھول دیا ہے ‘ دیوار چین بھی اب پانامہ کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتی‘ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید کی بیماری کی وجہ سے بنچ تحلیل نہیں ہوا‘سماعت اب سوموار کے روز ہوگی ‘نیوز لیک والے مسئلے پر مٹی ڈالی گئی تو سب کے چہرے پر مٹی پڑے گی حکمرانوں کو اس کا حساب اور جواب دینا ہی پڑ یگا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مک مکا سب کے سامنے آگیا ہے پانامہ کا کیس عمران بمقابلہ نواز شریف نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان بمقابلہ کرپشن ہے‘ منی ٹریل کے بغیر میاں برادران کی پانامہ لیکس سے جان نہیں چھوٹے گی جہاں تک نیوزلیک کا تعلق ہے تو نیوز لیک والے مسئلے پر مٹی ڈالی گئی تو سب کے چہرے پر مٹی پڑے گی۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید کی بیماری کی وجہ سے بنچ تحلیل نہیں ہوا۔