سکولوں میں36ہزار نئے کلاس رومز کا اضافہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت ہے‘ وزیر تعلیم

ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کو سراہا گیا ہے،افریقی ممالک میں ہمارا ماڈل اپنانے کی بات ہو رہی ہے ‘ رانا مشہود

بدھ 1 فروری 2017 16:56

سکولوں میں36ہزار نئے کلاس رومز کا اضافہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود ا حمد خاں نے کہاہے کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ، حکومت پنجاب کوالٹی ایجوکیشن کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے،صوبہ بھر کے سکولوں میں36ہزار نئے کلاس رومز کا اضافہ طلباہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

انہوںنے یہ بات سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ محکمانہ اجلاس کی صدارت کرئے ہوئے کہی۔اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں بنائے جانے والے اضافی کلاس رومز اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبدالجبار شاہین، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر عمران سکندر بلوچ، پیف، سی اینڈ ڈبلیو، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کو سراہا گیا ہے۔پنجاب کے تعلیمی ماڈل کو افریقہ کے ممالک میں متعارف کروانے پر بھی بات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پانچ کامیاب تعلیمی ماڈلزمیں سے ایک پنجاب کو قرار دیا گیاہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں 36ہزارنئے کلاس رومز کا اضافہ کیا جار ہا ہے۔

50ارب روپے کی لاگت سے سٹرنتھنگ آف سکول کے جامع پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ 2سال میں 36ہزار نئے کلاس رومز کی تعمیر، ضروری سہولتوں کی فراہمی، مخدوش عمارتوں کی بحالی، آئندہ مالی سال میں19ہزار سکولوںمیںنئے اضافی کمرے اورتمام سکولوںمیں ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی- صوبائی وزیر نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کے لئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 10ہزار ارلی چائلڈ ہڈ کلاس رومز بنائے جا رہے ہیں۔