جیکب آبا،شہری مسائل کے حل کے لئے اے پی سی کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری

بدھ 1 فروری 2017 22:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) شہری مسائل کے حل کے لئے اے پی سی کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری تٖفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے بنیادی مسائل محکمہ روڈس میں کرپشن سول اسپتال سے شوگر کے ماہر ڈاکٹر کے تبادلے اور ادویات کی قلت کے خلاف آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے تیسرے روز بھی احتجاجی جلوس نکال کر ڈی سی چوک پر شعبان ابڑو،شاہد جوادی،عابد سندھی ،شان لاشاری،زاہد سولنگی ،اظہار پٹھان ،طارق رند سیف اللہ مگسی اور دیگر کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ روڈس میںکرپشن کے رکارڈ قائم کئے گئے ہیں ٹھیکوں کی بندربانٹ سے شہر تباہ حال ہو گیا ہے ٹھیکداروں نے کام کرنے کے بجائے فنڈس ہڑپ کئے ہیں جو روڈ بنائے گئے ہیں انکی تعمیر ناقص ہوئی ہے جو ابھی سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہیںسول ہسپتال میں ماہر ڈاکٹر کا تبادلہ کرکے ہسپاتل کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ادویات کی قلت ہے ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی کوئی سہولت میسر نہیں منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںشہر کو تباہی سے بچایا جائے بالا حکام نوٹس لیں

متعلقہ عنوان :