چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید دستی کاکاخیل اتحاد پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ

بدھ 1 فروری 2017 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) چیئرمین پاکستان عوامی راج پارٹی اور ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے گزشتہ روز اکاخیل اتحاد پاکستان کے مرکزی دفتر پشاور کا دورہ کیا‘ اور اتحاد کے مرکزی چیئرمین حاجی خورشید اکاخیل اور مرکزی ممبران سے ملاقات کی ‘ ملاقات کے دوران اکاخیل قومی اتحاد باجوڑ کے رہنمائوں نے اکاخیل قوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ‘ جبکہ جمشید دستی نے اکاخیل اتحاد پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ‘ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اکاخیل قوم کو سچے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ اکاخیل قوم کے مسائل اورشناختی کارڈ کا مسئلہ قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھانے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :