قیدی صحافیوں کی تعداد اٴْس سے کہیں زیادہ کم ہے جس کا انسانی حقوق اورصحافتی تنظیمیں ڈھونڈراپیٹ رہی ہیں،ترکی

جمعرات 2 فروری 2017 15:35

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) ترکی کے وزیر انصاف بیکِر بوزداگ نے کہا ہے کہ ترکی کی جیلوں میں موجود صحافیوں کی اصل تعداد اٴْس سے کہیں کم ہے جس کا دعویٰ صحافی یا انسانی حقوق کی تنظیمیں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کی طرف سے معلومات کی درخواست کے جواب میں وزیرانصاف کا کہنا تھا کہ صرف 30 صحافی جیلوں میں قید ہیں، جبکہ صحافیوں کی تنظیم P24 اور ہیومن رائٹس واچ بڑھا چڑھا کر یہ تعداد 140 بتا رہی ہے۔ گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :