تھائی لینڈ نے میانمار کے انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ 44 افراد کو وطن واپس بھیج دیا

جمعرات 2 فروری 2017 16:47

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) میانمار کے انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ 44 افراد کو تھائی لینڈ سے وطن واپس بھیج دیا گیا ینگون کی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی پولیس نے انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ بائیس خواتین پر مشتمل 44 افراد کو سرحدی قصبے مائیا وادی میں مقامی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عارضی شیلٹر کے حوالے کیا ہے ڈیپارٹمنٹ یومائنٹ زائو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ متاثرین تفتیشی عمل مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس بھیجا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :