ایم این اےرانامحمد اسحاق خاں نےسوئی گیس کی فراہمی اوردیگرمنصوبوں کاافتتاح کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 فروری 2017 16:50

چونیاں چونیاں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔02 فروری2017ء) :ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں نے دربار شیخ علم دین اور نورپور جٹاں میں سوئی گیس کی فراہمی اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جا رہی بنیادی سہلولتیں فراہم کر نا ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں دیگر دیہادتوں میں بھی گیس کی فراہمی میرا خواب ہے پورے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے جا رہے ہیں صرف سوئی گیس کے منصوبہ پر پچاس کروڑ روپے سڑکوں، گلیاں ،نالیاں نہری پانی کے منصوبوں پر چوبیس کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ایک نئی نہر بھی نکالی جا رہی عوامی خواہشات کے مطابق منصوبہ جات مکمل کرائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

دونوں مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا عوامی نمائندوں سمیت سینکڑوں شرکت کی نمایاں شخصیات میں سابق تحصیل ناظم سردار محمد شعیب عالمگیر سرپرست مرکزی پریس کلب چونیاں ،ملک منیرمحسن شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :