فیصل آباد، حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف وکلاء سڑکوں پر نکل آئے، نظربندی ختم کرنے کامطالبہ

ڈسٹرکٹ بارو دیگر وکلاء تنظیموں نے امیر جماعة الدعوة اور ساتھیوں کی نظربندی کو غیر آئینی ،غیر قانونی قراردیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) جنرل سیکرٹری ڈسرکٹ بارفیصل آبادمیاں مہران طاہر نے کہا ہے کہ بھارت و امریکہ کے دبائو پر حکومت کی جانب سے حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے فیصل آبادڈسٹرکٹ بارو دیگر وکلاء تنظیموں نے حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظربندی کو غیر آئینی ،غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی نظر بندی کے احکامات واپس لئے جائیں اور حافظ محمد سعیدودیگر کو رہا کیا جائے حکمران بھارت سے تجارت و دوستی کی بجائے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیںحافظ محمد سعید کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مدد و حمایت کر رہے تھے جبکہ قدرتی آفات میں سب سے زیادہ فلاحی کام بھی فلاح انسانیت فائوندیشن نے کیے ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل چوک میں وکلاء بار کی طرف سے حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے وکلاء نے خطا ب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظا ہرے خطاب میں وکلاء نے میاں مودی الائنس نا منظور،مودی کا جو یار ہے ،غدار ہے ،غدار ہے،ٹرمپ کا جو یار ہے ،غدار ہے،حافظ سعید سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،ایف آئی ایف سے رشتہ کیالاالہ الااللہ،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صدر ڈسٹرکٹ بار ایویسوسی ایشن فیصل آباد کے اجلاس میں امریکہ اور بھارت کی ایماء پرامیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید پر لگا ئی گئی نظر بندی کیخلاف قرار داد بھی منظور کی گئی۔جنرل سیکرٹری ڈسرکٹ بارفیصل آبادمیاں مہران طاہرنے کہا کہ ہر وکیل یہ سمجھتا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کو آزادی حاصل ہے او ریہ آزادی آئین و قانون نے دی ہے کہ وہ جوجہاں چاہے جا سکتا ہے ۔

اگر کسی شخص کے کسی فعل سے کوئی خطرہ ہے،تو اسکی بھی وجہ ہوتی ہے اور اسے سولہ ایم پی اے کے تحت نظر بند کیا جاتا ہے۔لیکن حافظ محمد سعید کی نظر بندی بیرونی دبائو کی وجہ سے ہوئی ہے اور بہانہ بنایا گیا ہے کہ آپ کی حفاظت کے لئے حراست میں لیا جاتا ہے،حراست میں لے کر کیا حفاظت ہو گی ،حکومت کا یہ آرڈر غیر قانونی،غیر آئینی ہے۔ احمد ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی نظربندی حکومت کی بزدلی ہے اور حکومت نے بھارت کے دبائو میں آکر یہ قدم اٹھایا ہے خدمت انسانیت کے لئے جماعة الدعوة کام کر رہی ہے اورکشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کو تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے،بھارت اور بیرونی دنیا کو یہی تکلیف ہے جو بھی کشمیر کا نام لیتا ہے یا مدد کرتا ہے تو وہ دشمن بن جاتے ہیںوکلاء حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نظر بندی کے غیر قانونی احکامات واپس لئے جائیںسیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار انس غازی نے کہا کہ بھارت کے مظالم کے خلاف سب سے پہلے حافظ محمد سعید نے آواز بلند کی،کشمیریوں کی حمایت اور پاکستان سمیت مسلم ممالک میں قدرتی آفات میں جماعة الدعوة نے کا م کیااسلام و پاکستان دشمن حکومتیں و ریاستیں ان سے خائف ہیں ۔

وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں حافظ سعید اسلامی ممالک و ملت اسلامیہ کو متحد کرنے کا احساس دلا رہے ہیں، احمد ڈوگر ایڈوکیٹ، رانا خالدجمیل،میاں محمد اکرم، دل بر حمید ممبر بار فیصل آباد و دیگر نے خطاب کیا ۔