پنجاب بھر میں ایل پی جی کی فروخت کے وقت تمام حفا ظتی آلات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،عرفان کھو کھر

جمعرات 2 فروری 2017 23:21

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) چیئرمین ایل پی جی ایسوی ایشن پاکستان عرفان کھو کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ایل پی جی کی فروخت کے وقت تمام حفا ظتی آلات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایل پی جی کی ڈسٹری بیوشن میں پولیس کی مداخلت ختم کر کے اختیارات محکمہ سول ڈیفنس کو سونپنے کے حوالے سے ڈی سی راولپنڈی طلعت گوندل ،سی پی اوراولپنڈی اسرار احمد عباسی ،اے سی کینٹ مہرین عباسی ،ڈسٹرک آفیسر سول ڈیفنس سنجیدہ خانم سے مذاکرات کیے گئے ہیں ۔اس حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :