بسنت منانے کے حق میں ہے مگر گلے کاٹنے والی ڈور بسنت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ‘صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان

جمعرات 2 فروری 2017 23:27

بسنت منانے کے حق میں ہے مگر گلے کاٹنے والی ڈور بسنت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) صوبا ئی وزیر تعلیم و بسنت کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بسنت منانے کے حق میں ہے مگر گلے کاٹنے والی ڈور بسنت کی راہ میں بڑی رکاوٹ اور سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بسنت پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ بسنت کے حامی ہیں مگر جو ڈور گلے کاٹتی ہے وہ اب بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا مشہود نے کہا کہ نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔