قرضہ معاف کرانے والوں کا مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں ، رانا ثناء اللہ

عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین قرضہ معافی کے بعد اربوں روپے میں کھیل رہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 3 فروری 2017 13:26

قرضہ معاف کرانے والوں کا مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں ، رانا ثناء اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین قرضہ معافی کے بعد اربوں روپے میں کھیل رہے ہیں قرضہ معاف کرانے والوں کا مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ارب روپے کا قرضہ معاف کرانے کی بات بالکل غلط ہے یہ لوگ جھوٹے اور اندھے ہیں ہر معاملے کو الجھاتے ہیں آج تک کوئی قرضہ سیاسی بنیادوں پر معاف نہیں کرایا ہے انہوں نے کہاکہ قرضہ معاف کرانے والوں کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے نہیں ہے البتہ پی ٹی آئی سے ضرور ہے عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین جس کی اے ٹی ایم سے عمران خان روزانہ پیسے نکلواتے ہیں اور ان کا جہاز بھی استعمال کرتے ہیں جہانگیر ترین قرضہ معافی کے بعد اربوں روپے مین کھیل رہے ہیں حالانکہ جہانگیر ترین کے والد چند ہزار روپے کے ملازم تھے ۔