اسرائیلی فوج نے ڈیموں کے بند کھول دیئے، غزہ کے کئی دیہات زیر آبا، فصلیں تباہ

جمعہ 3 فروری 2017 14:19

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب بنے پانی کے چھوٹے ڈیموں کا منہ کھول دیا جس کے نتیجے میں غزہ کے سرحدی علاقے الشجاعیہ سمیت کئی دیہات زیر آب آگئے اور پانی کے ریلوں نے فلسطینی شہریوں کی فصلات اور باغات تباہ کر دیئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے الشجاعیہ کالونی کے مشرقی علاقے میں غزہ کی سرحد کے قریب واقع ناحل عوز سے پانی کے ڈیموں کا منہ کھول دیا جس کے نتیجے میں الشجاعیہ اور اس کے اطراف کئی دیہات زیرآب آگئے اور فلسطینیوں کی فصلیں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے غزہ کی سرحد پر ڈیموں کا پانی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے چھوڑںے کا واقعہ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ برسات کے موسم میں صہیونی حکام فلسطینیوں کے خلاف اس طرح کی انتقامی کارروائیوں کی دانستہ طورپر منصوبہ بندی کرتے اور فلسطینیوں کی فصلوں اور باغات سمیت گھروں کو پانی میں ڈبو دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :