ایشیائی باشندوں نے فیس بک کے استعمال میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا

زیادہ تر یوزر ایشیائی ہیں اور پچھلے دو سال میں ان کی تعداد 57 فی صد بڑھ گئی ہے، فیس بک انتظامیہ

جمعہ 3 فروری 2017 14:27

ایشیائی باشندوں نے فیس بک کے استعمال میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) ایشیائی باشندوں نے فیس بک کے استعمال میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا ہے اس بات کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے 39کروڑ60 لاکھ یورز روزانہ فیس بک استعمال کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیس بک سے جڑے ایشیائی صارفین تو جیسے فیس بک کے دیوانے ہوگئے اسمارٹ فون بھی آنے کے باوجود جسے دیکھو وہ فیس بک پر پوسٹ ، لائیک اور کمنٹس دینے میں مصروف رہتا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے زیادہ تر یوزر ایشیائی ہیں اور پچھلے دو سال میں ان کی تعداد 57 فی صد بڑھ گئی یہی وجہ ہے کہ روزانہ 39 کروڑ60 لاکھ یوزر فیس بک کا وزٹ کرتے ہیں۔فیس بک انتظامیہ اس بات پر بھی خوش ہے کہ اس بڑھتی تعداد کی بنا پر اس کی زیادہ تر آمدنی ایشیائی کمپنیز کے اشتہارات سے ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :