پاکستان سپر لیگ ٹو زیادہ بہترثابت ہو گی،پی ایس ایل دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک ہے، رمیز راجہ

جمعہ 3 فروری 2017 14:37

پاکستان سپر لیگ ٹو زیادہ بہترثابت ہو گی،پی ایس ایل دنیا کی بہترین ٹی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے برانڈ ایمبسڈر اور سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن پہلے سے بڑا اور بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک ہے،گزشتہ سال مشکلات کے باوجود اچھے مقابلے ہوئے،نئے ایڈیشن کا شیڈول دیکھتے ہوئے امید ہے کہ اس بار کھیل کا معیار بہتر مزید بہتر ہوگا اور زیادہ شائقین میچز دیکھنے آئیں گے،مقابلوں میں مناسب وقفے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بھی تفریح کا موقع ملے گا۔