ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

فی 11.8 کلو گرام سیلنڈر کی قیمت 60 اور فی 45.5 کلو گرام سیلنڈر کی قیمت 227 روپے بڑھ گئی

جمعہ 3 فروری 2017 17:40

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
کر اچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) مقامی پروڈیوسرز کی جانب سے پیداواری سطح پر فی ٹن ایل پی جی کی قیمت 5000روپے کے اضافے سے 54000روپے (Bese Price)کی سطح تک پہنچنے کے باعث فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 5 روپے فی 11.8 کلو گرام سیلنڈر کی قیمت 60 روپے اور فی 45.

(جاری ہے)

5 کلو گرام سیلنڈر کی قیمت 227 روپے بڑھ گئی ہے، آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے پیداواری سطح پر قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لوکل پروڈیوسرز کو صرف منافع کمانے پر توجہ مرکوز کے بجائے ملک وقوم کے مفاد کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے ملک کے موجودہ حالات ہوشربامہنگائی اور قوت خرید میں کمی جیسے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی پروڈیوسرز کو مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت کو بین الاقوامی قیمت سے منسلک نہیں کرنا چاہیے علی حیدر نے کہا کہ پروڈیوسرز اپنے منافع کی شرح کو اپنی حقیقی پیداواری لاگت سے منسلک کرکے ایل پی جی کی قیمت میں مشترکہ طور پر کمی کا اعلان کریں۔

#

متعلقہ عنوان :