تھانہ روات پولیس کے شیشہ سنٹروں پر چھاپے، 6ملزمان گرفتار

جمعہ 3 فروری 2017 20:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) تھانہ روات پولیس نے شیشہ سنٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ روات پولیس نے فیز 7کے علاقہ میں شیشہ سنٹر پر ریڈ کرکے نعمان ، عمیر ، عامر ، زین ، عبد اللہ ، ایمن جہانگیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد حقے ، 03ڈبے کوئلہ ، 05نڑیاں ، 02ڈبی فیلور ، 01ڈبہ پلاسٹک برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :