وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ میں مشکلات کا شکار

تیسری کوشش میں ہیلی کاپٹرکو پولو گراؤنڈ کے قریب اتارلیا گیا

جمعہ 3 فروری 2017 22:36

وزیراعظم  کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ میں مشکلات کا شکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ میں مشکلات کا شکار ہوگیا ۔تیسری کوشش میں ہیلی کاپٹرکو پولو گراؤنڈ کے قریب اتارلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعہ کو کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے سیکشن ون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

موٹروے کے افتتاح کے بعد وزیراعظم ہیلی کاپٹر میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے ۔

تاہم گورنر ہاؤس کے قریب وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ہیلی کاپٹر نے دو بار لینڈنگ کی کوشش کی اور پھرہوا میں بلند ہوا ۔تیسری کوشش میں میاں نواز شریف کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پولو گراؤنڈ کے قریب اترے

متعلقہ عنوان :