نوازشریف67فیصدکیساتھ پاکستان کےمقبول ترین سیاستدان قرار

پنجاب حکومت کی کارکردگی کو79فیصد،خیبرپختونخوا72 فیصد،بلوچستان48فیصداورسندھ کی کارکردگی54فیصدرہی،اس وقت کےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت85فیصد،بلاول بھٹوکی پسندیدگی32فیصد،جبکہ آصف زرداری کو80 فیصد ناپسندیدگی کاووٹ ملا،59 فیصد لوگوں کوپاناماپیپرزکاکچھ معلوم نہیں۔سروے رپورٹ‌

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 فروری 2017 20:21

نوازشریف67فیصدکیساتھ پاکستان کےمقبول ترین سیاستدان قرار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری2017ء) :آئی آر آئی نے اکتوبر2016 میں کیے گئے سروے کی رپورٹ‌جاری کردی ہے،جس میں 67 فیصد عوام نےوزیراعظم نوازشریف کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکیا،آصف زرداری کو 80 فیصد ناپسندیدگی کاووٹ ملا،اُس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی 85 فیصد مقبولیت رہی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پرآئی آر آئی کے سروے میں‌کہاگیاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی پسندیدگی 63 فیصد رہی۔

سروے میں نوازشریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاستدان قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی پسندیدگی 32 فیصد رہی۔ جبکہ ناپسندیدگی میں بانی ایم کیوایم نمبرون قراردیا۔ اسی طرح59 فیصد لوگوں کو پاناما پیپرز کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔38 فیصد کسی حد تک پاناما معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ 26 فیصد لوگ پاناما لیکس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔ اسی طرح سروے میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کو 64 فیصد لوگوں نے درست قرار دیا۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کو 79 فیصد لوگوں نے سراہا۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کو 72 فیصد لوگوں نے سراہا۔بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو 48 فیصد لوگوں نے سراہا۔سندھ حکومت کی کارکردگی پر54 فیصد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔