سی پیک پورے ملک کیلئے ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے‘28 مئی 2015 کی آل پارٹیز کانفرنس کے مجوزہ اتفاق رائے پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے‘سی پیک پر تمام صوبائی حکومتیں متفق ہیں‘ بلاوجہ انتشار پھیلا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے سے اجتناب کیا جائے‘مغربی روٹ کی تعمیر اے پی سی میں کئے گئے وعدوں کے مطابق جاری ہے ‘وزیر اعظم جلد سیاسی قیادت کو سی پیک کی پیشرفت پر اعتماد میں لیں گے‘مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سی پیک منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہے

وفاقی منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال کاعوامی نیشنل پار ٹی کے رہنما اسفند یا رولی کے سی پیک بارے بیان پر ردعمل

ہفتہ 4 فروری 2017 13:35

سی پیک پورے ملک کیلئے ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے‘28 مئی 2015 کی آل پارٹیز ..
اسلام آ باد/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) وفاقی منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پورے ملک کیلئے ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے،سی پیک پر تمام وعدے پورے کئے جا رہے ہیں،28 مئی 2015 کی آل پارٹیز کانفرنس میں جن منصوبوں اور امور پر اتفاق رائے ہوا تھا ان میں پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے ،سی پیک پر تمام صوبائی حکومتیں متفق ہو چکی ہیں ، بلاوجہ انتشار پھیلا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے سے اجتناب کیا جائے،مغربی روٹ کی تعمیر اے پی سی میں کئے گئے وعدوں کے مطابق جاری ہے ،وزیر اعظم جلد سیاسی قیادت کو سی پیک کی پیشرفت پر اعتماد میں لیں گے،مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سی پیک منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

ہفتہ کو عوامی نیشنل پار ٹی کے رہنما اسفند یا رولی کے سی پیک کے حوالے سے بیان پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے وفاقی منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پورے ملک کیلئے ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے طول و عرض میں رہنے والے بلا امتیاز اور بلا تفریق سی پیک سے استفادہ کرینگے۔سی پیک پر کئے گئے تمام وعدوے پورے کئے جا رہے ہیں۔

سی پیک میں کسی صوبے یا قومیت کی حق تلفی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تمام منتخب صوبائی قیادتوں کی مشاورت سے سی پیک پر پیشرفت جاری ہے۔سی پیک سے بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام اور پسماندہ علاقوں میں خوشحالی آئے گی۔چھٹی جے سی سی کے اجلاس میں فاٹا اور کے پی میں انڈسڑیل زرونز کے قیام پر اتفاق رائے کیا جاچکا ہے۔سی پیک پر تمام صوبائی حکومتیں متفق ہو چکی ہیں ، بلاوجہ انتشار پھیلا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے