کیون پیٹرسن کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئینگے

ہفتہ 4 فروری 2017 14:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ کا 2017ئ کا ایڈیشن نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2017ئ ایڈیشن کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ آئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کیون پیٹرسن آئی پی ایل کی ٹیم پونے سپر جائنٹس کا حصہ تھے لیکن انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ تاہم وہ رواں ماہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئینگے۔ کیون پیٹرسن نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کی تھی جو سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔