
پاکستانی رینجرز سرحد پر موجودبی ایس ایف کے ’بھوکے‘ جوانوں پر طنز کرتے ہیں۔ بھارتی رپورٹ
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ 4 فروری 2017
14:48

احمد آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 فروری 2017ء) : سرحد پر موجود بھارتی بی ایس ایف جوانوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستانی رینجرز انہیں بھوکا ہونے کا طعنہ دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کے اہلکاروں کو ''بھوکا'' ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل بی ایس ایف کے جوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی اہلکار نے کھانا نہ ملنے ، ناقص کھانا ملنے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف آواز بُلند کی تھی ۔
تیج بہادر نامی اس بھارتی فوجی کی اس ویڈیو کے بعد بھارتی جوانوں کو شے ملی اور ایک دو ویڈیو اور بھی جاری ہوئیں جن میں سے ایک میں شکوہ کیا گیا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے لیے آنے والی شراب ہمیں دینے کی بجائے باہر مارکیٹ میں فروخت کر دی جاتی ہے، جس میں اعلیٰ افسران ملوث ہیں جبکہ تیسری ویڈیو میں بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کو پیغام دیا گیا کہ وہ فوجیوں پر غصہ نکالنے کی بجائے ان افسران کو طلب کریں جو اس سب کے ذمہ دار ہیں کیونکہ بھارتی فوج میں بے چینی کی وجہ یہی افسران ہیں۔(جاری ہے)
اردو پوائنٹ ویڈیوز
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں کمی صرف 3 ماہ کیلئے ہے
-
سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کمی ہو گئی
-
ایسا کیوں ہے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں چینی اور چکن کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں؟
-
سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی
-
یوکرین میں روسی میزائل حملے میں 18 افراد کی ہلاکت کا تین روزہ سوگ
-
ٹرمپ نے امریکی حملے میں مارے جانے والے حوثی جنگجوؤں کی ویڈیو شیئر کر دی
-
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہیں ہو گی
-
48 قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے روسی قاتل کا مزید 11 قتل کا اعتراف
-
ویوو V50 Lite سمارٹ فون جلد ہی پاکستان میں پیش کیا جائے گا
-
سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
-
انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت سی ڈی یو کے برابر
-
قومی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، معاشی استحکام کو پائیدار معاشی استحکام میں بدلنا ہوگا، زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.