جرمن ماسٹرز سنوکر کپ، اینتھونی ہملٹن عالمی چیمپئن مارک سیلبی اور ہاکنز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 4 فروری 2017 16:29

جرمن ماسٹرز سنوکر کپ، اینتھونی ہملٹن عالمی چیمپئن مارک سیلبی اور ہاکنز ..

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) عالمی نمبر 66 اینتھونی ہملٹن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے جرمن ماسٹرز سنوکر کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، ہملٹن نے عالمی چیمپئن مارک سیلبی اور بیری ہاکنز کو شکست دی۔

(جاری ہے)

45 سالہ ہملٹن نے تاحال کوئی رینکنگ ایونٹ نہیں جیتا۔ جرمن ماسٹرز کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ہملٹن نے پہلے عالمی چیمپئن مارک سیلبی کو 5-2 فریمز سے اپ سیٹ شکست دی اور بعدازاں انہوں نے بیری ہاکنز کو سخت مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :