سابق سنوکر ورلڈ چیمپئن محمد یوسف گلوکار بن گئے

ہفتہ 4 فروری 2017 16:34

سابق سنوکر ورلڈ چیمپئن محمد یوسف گلوکار بن گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پاکستان کو اسنوکرورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل دلوانے والے محمد یوسف گلوکار بن گئے ہیں۔ ایک نہیں دو نہیں پورے پانچ گانے بھی ریکارڈ کروالیے۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں یہ میرا تیسرا فن ہے اپنی زندگی کا اختتام اسی کے ساتھ چاہتا ہوں امید ہے میرے یہ گانے عوام کو بہت زیادہ پسند آئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سنوکر میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی سرپرستی نہ ہونے پر زوال کا شکار ہے

متعلقہ عنوان :