پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ، راجہ فاروق حیدر

بحیثیت کشمیری پاکستان ہمارے لیے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے بعد سب سے اہمیت والا ملک ہے مسلح افواج ہماری محافظ افواج ہیں بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 4 فروری 2017 17:25

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ، راجہ فاروق ..
اسلام آباد /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ،کشمیر کے بغیر پاکستان نہ صرف نامکمل بلکہ اس کی زرعی ،معاشی ،اقتصادی ترقی بھی ختم ہو کر رہ جاتی ہے ،ایک کمزور اور مسائل زدہ پاکستان ہماری کوئی مدد نہیں کر سکتا ،یہاں کے حالات کشمیر کی جدوجہد پر نفسیاتی اثرات ڈالتے ہیں ،کشمیری بغیر کسی ہتھیار کے چھ لاکھ فوج کے سامنے سینہ سپر ہیں نہتے مظلوم کشمیریوں کی انسانی دیوار اگر ہندوستانی فوج کے آگے سے ہٹ جائے تو پھر پاک بھارت جنگ چھڑ جائیگی ،کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کو اجاڑنا نہیں چاہتے ،بحیثیت کشمیری پاکستان ہمارے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد سب سے اہمیت والا ملک ہے ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دو لفظ تک بولنے کی توفیق نہ ہوئی جبکہ میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پوری ریاست کے لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ،کشمیریوں نے 1944 میں جب قائد اعظم سرینگر آے تھے تو ان سے رشتہ قائم کیا تھا آج تک ہزاروں آزمائشوں کے باوجود اس پر ڈٹے ہوے ہیں کچھ پاکستان کے رہنے والے بھی اپنی فکر کر لیں،ماضی میں جمہوریت ڈی ریل ہونے کی وجہ سے ہماری بین الاقوامی ساکھ مجروح ہوئی مسلح افواج پاکستان ہماری محافظ افواج ہیں بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ہندوستان مقبوضہ وادی میں جاری تحریک کا غصہ لائن آف کنٹرول پر نکال رہا ہے جہاں افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ وہاں بسنے والے کشمیری عوام بھی سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرینگے اور کر بھی رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایکسپریس میڈیا گروپ ،فاسٹ کیمیونیکشن کے زیر اہتما م یکجتہی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن ،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب،بیرسٹر سلطان محمود ،سردار عتیق احمد خان ،،راجہ بشارت ،مصطفی نواز کھوکھر ،اجمل ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر کا مسلہ کوئی عام مسلہ نہیں ہے ہندوستان کی یہ خواہش ہے کہ اسے لٹکا کر رکھے دنیا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ دو ایٹمی ممالک ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے گور رہے ہیں اور کسی بھی وقت معاملہ یہاں سے آگے جا سکتا ہے ۔

آج مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،یاسین ملک اور دیگر تمام قائدین ایک صحفے پر ہیں جس سے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے کشمیریوں نے اپنی تحریک میں قربانیوں کے تمام لوازمات پورے کیے ہیں ،اپنی جانوں کی ،عصمتوں کی ،مال و اسباب کی قربانیاں دیں ،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے اورپر بوجھ نہیں ذرا تصور کریں آپ کو اگر ایک مہینہ کوئی پابند کرے کہ دن کا صرف ایک وقت کا کھانا کھانا ہے تو آپ کا کیا بنے گا اسلام آباد میں بیٹھ کر یہ بات کرنا تو آسان لگتا ہے مگر سوچیے کشمیریوں نے چھ ماہ تک صرف ایک وقت کا کھانا کر کر تحریک کو زندہ رکھا چالیس ہزار کروڑ کا نقصان بھارتی میڈیا کہ رہا ہے کہ وادی میں ہوا مگر انہوں نے کمپرومائز نہیں کیا بھارت کے کھربوں روپے کے پراجیکٹس کو جوتے کی نوک پر رکھا ان کی قربانیوں کی ہمیں قدر کرنی ہے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ میں منقسم خاندان سے تعلق رکھتا ہوں میری والدہ سرینگر کی رہائشی تھیں ساری زندگی وہ اپنے خاندان والوں سے نہیں مل سکیں میری خود دلی خواہش ہے کہ میں وہاں جاوں اور اپنے رشتہ داروں سے ملوں مگر ایسا نہیں ہو سکا اب بھی بہت دل کرتا ہے وہاں کمیونیکشن سسٹم جام ہے یہ سب کشمیری کس کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں پاکستان کے اندر سیاسی انتشار سے گریز کیا جاے جمہوری طریقے سے اپنے معاملات و مطالبات منواے جائیں عدالتوں کے باہر عدالتیں نہ لگائیں میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے میاں نواز شریف اس وقت کشمیریوں کے لیے امید کی کرن ہیں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے قبل مظفرآباد کا دورہ کیا اور ہم سے کہا کہ میں آپ کوکہنے نہیں بلکہ آپ سے پوچھنے آیا ہوں کہ مجھے کیا بات کرنی چاہیے اور بخدا انہوں نے ہماری گزارشات پر بھرپور عمل کیا ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ان کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے کشمیریوں میں اطمینان ہے کہ میاں نواز شریف کشمیر کے معاملے پر شاندار کام کررہے ہیں ۔