ایک ہفتے کے دوران چاول ،ایل پی جی سمیت 14اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد اضافہ دیکھا گیا

چینی، دالیں، آلو،سرخ مرچ ، ٹماٹر اور انڈوں سمیت 10اشیا ئے ضروریہ سستی بھی ہوئیں ‘ پاکستان ادارہ شماریات

ہفتہ 4 فروری 2017 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چاول ،ایل پی جی سمیت 14اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تاہم ہفتہ وارانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہونے والی اشیا ء میں چاول ، ایل پی جی ، گوشت ، آٹا ، لہسن ، پیاز اور پٹرولیم مصنوعات سمیت 14اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں ساڑھے 3فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران چینی، دالیں، آلو،سرخ مرچ ، ٹماٹر اور انڈوں سمیت 10اشیا ئے ضروریہ سستی بھی ہوئیں اس دوران سب سے زیادہ انڈوں کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارے کے مطابق 29اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے دوران مستحکم رہیں ۔حساس اعشاریوں میں ہفتہ وارانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 0.7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ غریب اور متوسط طبقوں کو ہوا۔

متعلقہ عنوان :