لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائیڈنگ گالا 2017ء کا انعقاد

ہفتہ 4 فروری 2017 19:36

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائیڈنگ گالا 2017ء کا انعقاد
لاہور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام رائیڈنگ گالا 2017ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں بچوں نے مقابلوں میں شرکت کی۔ رائیڈنگ گالا کے مہمان خصوصی لاہور پولو کلب کے سابق صدر عبدالقادر ممدوٹ تھے۔ اس موقع لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ا یگزیکٹو کمیٹی ممبرز اعظم حیات نون، عمیر نیازی، ثاقب خان خاکوانی،ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سمال جمپنگ مقابلوں میں پہلا انعام دانیال خان نے، دوسرا مریم جنید نے جبکہ تیسرا انعام فاطمہ شاہد نے حاصل کیا۔ ہائی جمپ میں جمال کمال ناصر نے پہلی پوزیشن، دوسری پوزیشن بازل کھوکھر اور حسن احمد نے حاصل کی۔ ہینڈ کرچیف مقابلوں کے گروپ اے مقابلوں میں حیدر نفیس احمد نے جبکہ گروپ بی میں عبدالعدل علی شاہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

موزیکل چیئرکے فاتح محمد عثمان رہے۔

بال اینڈ بکٹ مقابلوں میں زین العابدین، بازل کھوکھر، محمد علی شاہ ، شاہ رفیع عالم، حمزہ نیازی اور دیگر نے حصہ لیا۔ بیرل ریس مقابلوں میں عبدالشبیر، موسیٰ عزیر، حیدر نفیس، فاطمہ شاہد، احمد مصطفی، عطااللہ وڑائچ، ایان حسن اور دیگر نے حصہ لیا۔کینٹر مقابلوں میں بازل کھوکھر، حمزہ نیازی، شاہ رفیع عالم، مومن خان، حیدر نفیس احمد، ریحان منصب، عبدالعدل شاہ، حسن احمد، محمد خان نیازی، محمد شبان، حمزہ طارق ، احمد خالد ، جواد کمال خان،فاطمہع محسن، سکینہ فہد، موسیٰ عزیر، فاطمہ شاہد، احمد مصطفی خان، دانیال خان، نائمہ وارث، ایان حسن، ابراہیم سلطان، محمد حسن اور دیگر نے حصہ لیا۔

واک اینڈ ٹرواٹ مقابلوں میں محمد روحان بلال، طاہر علی شاہ، تراب علی، طلحہ نعمان، سلمان زمان، عیسی ایاز، اینزو، ایان شاہد، محمد اذلان، مہر مدثر، علینا خان، علی زے واجد، لینا بدر ، دعا امجد اور دیگر نے کام کیا۔

متعلقہ عنوان :