Live Updates

پرویز مشرف بیرون ملک میں چھپ کر بیٹھے ہیں اگر وہ ملک آتے ہیں تو ان کیساتھ چند لوگوں کے علاوہ کوئی نہیں ہوگا، نثار کھوڑو

کچھ سیاستدان ایمپائر کی انگلی اٹھانے کا انتظار کررہے ہیں، عمران خان دھرنا چھوڑ کر سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملنے گئے تھے، وزیرخوراک سندھ

ہفتہ 4 فروری 2017 20:27

پرویز مشرف بیرون ملک میں چھپ کر بیٹھے ہیں اگر وہ ملک آتے ہیں تو ان کیساتھ ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آمروں نے نہیں چاہا کہ عوام کا فیصلہ اعلیٰ اور ملک میں جمہوری عمل جاری رہے، ملکی تاریخ میں 70 کے دہائی کے بعد عوامی فیصلے کے مطابق جمہوری حکومتوں نے اپنا آئینی مدت پوری کررہے ہیں، اب آمر کچھ نہیں رہے، پرویز مشرف بیرون ملک میں چھپ کر بیٹھے ہیں اگر وہ ملک آتے ہیں تو اس کے ساتھ چند لوگوں کے علاوہ کوئی ساتھ نہیں ہوگا تب بھی کچھ سیاستدان ایمپائر کی انگلی اٹھانے کا انتظار کررہے ہیں، عمران خان دھرنہ چھوڑ کر سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملنے گئے تھے۔

لاڑکانہ شہر کے دڑی محلہ میں سماجی شخصیت انجنیئر جاوید شیخ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ لنڈن میں بیٹھے ہوئے ایک رہنما کی پارٹی آج تین حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، نواز شریف کا کردار عوام کے سامنے ہے، وہ ماضی میں گرفتار ہونے کے بعد سابق آمر کے سامنے ٹکنے کے بجائے ایک دن میں لیٹر جاری کرکے راتوں رات بیرون ملک چلے گئے اور دس سال تک سیاست سے دور رہے لیکن پھر بھی ملک واپسی پر نواز شریف عام انتخابات کے بائیکاٹ کے لیے تیار تھے لیکن شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے انہیں سمجھا کر انتخابات میں حصہ لینے پر رضامند کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20 سال کے بعد مردم شماری ہو رہی ہے مردم شماری نہ ہونے کے باعث سندھ کے لوگوں کی اعداد و شمار اور زبان کے متعلق کچھ خبر نہیں ہم نے ہوا پر گذارا کیا لیکن قومپرست بھی تقسیم ہوچکے ہیں، مردم شماری کے دوران ہمیں سنجیدگی سے کام کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر انجنیئر جاوید علی شیخ نے اپنے دوستوں، ساتھیوں اور رشتہ داروں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ تقریب سے رکن سندھ اسمبلی خورشید جونیجو، خیرمحمد شیخ، ڈاکٹر نظیر شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات