دالبندین ‘ تھانہ حوالات میں بند قیدی کے تشدد سے لاک اپ انچارج شدید زخمی ‘ہسپتال منتقل

ہفتہ 4 فروری 2017 21:10

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) دالبندین پولیس لاک اپ میں قیدی کی تشدد سے لاک اپ انچارج شدید زخمی ہوگیا جنہیں پرنس فہد ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاک اپ انچارج ریاض احمد جنجوعہ نے کسی ضروری کام کے لیئے لاک اپ کھولا جس کے دوران وہاں مقید شخص نے اس پر حملہ کرکے انھیں شدید زخمی کر دیا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ پولیس حکام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :